16 ستمبر 2014 - 18:15
دہشتگردوں کی لبنان کی سرزمین میں گھسنے کی کوشش ناکام

لبنان کی فوج نے شام کے علاقے القلمون سے دہشتگردوں کے لبنان کی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے گذشتہ رات عرسال شہر کے قریب شام کی فلیطہ کالونی کے پہاڑی علاقے سے، دہشتگردوں کے لبنان کی سرزمین میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کارروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شام کے القلموں علاقے میں شامی فوج کی کارروائی میں دہشتگرد گروہ جبۃ النصر کے دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر شام کی فوج نے ملک کے کئی علاقوں منجملہ القلموں اور ریف دمشق کے مغرب میں دہشتگرد گروہ جبۃ النصرہ کے عناصر کے گرد گہرا تنگ کردیا ہے اور دہشتگرد عناصر پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲